پانی کے ذخائر کی تعمیرکیلئے واپڈا کو کام تیز کرنا ہوگا: نواز شریف

پانی کے ذخائر کی تعمیرکیلئے واپڈا کو کام تیز کرنا ہوگا: نواز شریف
پانی کے ذخائر کی تعمیرکیلئے واپڈا کو کام تیز کرنا ہوگا: نواز شریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پانی کے ذخائرکی تعمیرسے ملک میں پانی کی کمی دور ہوسکے گی سیلاب سے بچاو¿ ممکن ہوگا اور ملک کی آبی ضروریات بھی پوری ہوسکیں گی۔پانی کے ذخائر کی تعمیرکیلئے واپڈا کو کام تیز کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے واپڈا کے چیئرمین ظفرمحمود نے ملاقات کی اور ملک میں جاری پن بجلی کے منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں ہمارا مقصد آنے والے وقت میں پانی کی کمی کے چیلنجز پر قابو پانا ہے پانی کے ذخائر کی تعمیرسے ملک کی آبی ضروریات پوری ہوسکیں گی اور بجلی کی کمی بھی ختم ہوگی ۔ پن بجلی وسائل سے استفادے کیلئے واپڈا کو متحرک کردار ادا کرنا ہے ہمارا مقصد عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ہے ۔ سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوارسے صارفین کو ریلیف ملے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں