وفاقی دارلحکومت میں تھانے کے باہر سابق چیئرمین سینٹ کے بھانجے کا قتل دونوجوان لڑکیوں کے فیس بک کمنٹس کا شاخسانہ نکلا، اندرونی وجہ سامنے آگئی

وفاقی دارلحکومت میں تھانے کے باہر سابق چیئرمین سینٹ کے بھانجے کا قتل ...
وفاقی دارلحکومت میں تھانے کے باہر سابق چیئرمین سینٹ کے بھانجے کا قتل دونوجوان لڑکیوں کے فیس بک کمنٹس کا شاخسانہ نکلا، اندرونی وجہ سامنے آگئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے بہنوئی بیرسٹر فہد ملک کے قتل کی اندرونی وجہ سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی روز پہلے راجہ ارشد اور حسنین ملک کی خاتون دوستوں کے درمیان فیس بک پر تنازعہ پیدا ہوا۔ اس دوران ایک نوجوان لڑکی نے دوسری کی فیس بک وال پر کمنٹ کیا جو اسے ناگوار گزرا۔ لڑکیوں کے تنازعے پر راجہ ارشد اور حسین ملک بھی آمنے سامنے ہوگئے اور لڑنے مرنے کیلئے تیار ہوگئے۔ معاملہ ہاتھ سے نکلنے لگا تو پولیس نے دونوں کو تھانے پہنچا دیا۔ شراب کے نشے میں دھت راجہ ارشد تھانے میں بھی پولیس اور مخالفین کو للکارتا رہا۔

دنیا کا واحد علاقہ جہاں پر جس کو سب سے زیادہ مچھر کاٹیں اسے سب سے بڑا انعام ملتا ہے

تنازعے کا پتا لگنے پر حسنین ملک کے والد طارق ملک اور سابق چیئرمین سینیٹ کا بھانجا بیرسٹر فہد ملک صلح کرانے کیلئے تھانے پہنچے ۔ تھانے میں صلح کے بعد پولیس کے ایک افسر نے فہد ملک کو تنبیہہ کی لیکن وہ باہر چلے گئے اور جونہی ان کی گاڑی سروس روڈ پر پہنچی تو راجہ ارشد اور اس کے مورچہ بند ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فہد ملک کو چار گولیاں لگیں اور دائیں گال پر لگنے والی گولی اس کی موت کا سبب بنی۔

مزید : اسلام آباد