بھارت کی چال الٹی پڑ گئی، یوم آزادی پر 3ریاستیں دھماکوں سے گونج اٹھیں،آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی

بھارت کی چال الٹی پڑ گئی، یوم آزادی پر 3ریاستیں دھماکوں سے گونج اٹھیں،آزادی ...

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پڑوسی ممالک میں مداخلت اور خفیہ سازشوں کے ذریعے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے بھارت کو اپنی ہی پڑ گئی۔یوم آزادی کے موقع پر کئی بھارتی ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں کا زور کھل کر سامنے آگیا۔مقبوضہ کشمیر میں تو بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج ہوا ہی آسام اور منی پور بھی آزادی کے مطالبات سے گونجتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق خطے کی چودھراہٹ کے بخار میں مبتلا بھارت کی اپنی سلامتی داو¿ پر لگ گئی۔بھارت کے 70یوم آزادی کے موقع پر جبر وظلم سہتے کشمیریوں نے تو ظلم و بربریت کی انتہا کرنے والوں کو آئینہ دکھایا ہی منی پور اور آسام بھی دھماکوں اور آزادی کے مطالبات سے گونجتے رہے۔ریاست منی پور کا صدر مقام اپھال یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے کچھ ہی دیر پہلے ہونے والے دو دھماکوں سے لرز گیا۔کئی تنظیموں نے یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ بھی کیا۔ بھارتی یوم آزادی پر ریاست آسام میں بھی یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے ہوئے ۔ضلع تنسو سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں دیسی ساختہ بم استعمال کئے گئے۔

یوم آزادی کے موقع پر بھارت سے آزادی مانگنے والوں نے اپنی آواز خوب بلند کی لیکن بھارتی میڈیا ہے کہ مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ علیحدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ سمیت کئی تنظیمیں بھارت سے آزادی کی تحریک چلارہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی