جنوبی کوریا, آبدوز میں دھماکا، ایک فوجی ہلاک

جنوبی کوریا, آبدوز میں دھماکا، ایک فوجی ہلاک
جنوبی کوریا, آبدوز میں دھماکا، ایک فوجی ہلاک

  

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ زیر مرمت آبدوز میں ہونے والے ایک حادثاتی دھماکے کی زد میں آ کر ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی حکام نے حادثاتی طور پر ہونے والے اچانک دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ آبدوز کی مرمت کا کام جنوبی کوریا کے جنوب مشرق میں واقع جینہائے نیول بیس پر جاری تھا۔ ایک بحری فوجی افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اِس حادثائی دھماکے کی ذمہ داری کسی فرد پر عائد کیے جانے کا امکان انتہائی کم ہے۔

مزید : بین الاقوامی