سانحہ کوئٹہ، کراچی کے جناح ہسپتال کی سیکورٹی نجی ادارے کو دینے کا فیصلہ

سانحہ کوئٹہ، کراچی کے جناح ہسپتال کی سیکورٹی نجی ادارے کو دینے کا فیصلہ
سانحہ کوئٹہ، کراچی کے جناح ہسپتال کی سیکورٹی نجی ادارے کو دینے کا فیصلہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش دھماکے کے مطابق کراچی کے جناح ہسپتال کی سیکیورٹی نجی ادارے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال کے سربراہ پر وفیسر انیس الدین بھٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نجی ادارے کے 150 افراد سیکورٹی کے فرائض سنبھالیں گے۔ سیکورٹی پر مامور افراد کو اسلحہ بھی فراہم کیا جائیگا جبکہ میٹل ڈیٹیکٹر ،واک تھرو گیٹس سمیت دیگر آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ڈاکٹر انیس الدین بھٹی کے مطابق اب تک 80 افراد مختلف شعبوں میں تعینات کیے جاچکے ہیں۔

مزید : قومی