گھر کے عقب میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے کرینہ نے ایسی جگہ نہانے کیلئے چھلانگ لگادی کہ منہ چھپانے پر مجبو ر ہوگئیں
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئی شخص جتنی بھی شہرت حاصل کرلے لیکن اس کی اصلیت گھر کے افراد بخوبی جانتے ہیں اور انہیں ایسے دلچسپ قصوں کا بھی پتا ہوتا ہے جو انتہائی عجیب ہوتے ہیں ۔کافی ود کرن میں ایسا ہی کچھ ہوا بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ جب وہ اپنے چھوٹے چچیرے بھائی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شریک تھیں۔
رنبیر کپور نے پروگرام کے دوران دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ اداکارہ کرینہ کپور اپنے گھر کی پچھلی طرف گندے نالے کے پاس بچوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھیں۔ کھیل کے دوران کرینہ کپور گندے نالے کو سوئمنگ پول سمجھ بیٹھیں اور چھپاک سے چھلانگ لگادی۔ جب کرینہ گندگی میں لت پت ہورہی تھیں تو ان کے ساتھ کھیلنے والے بچے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہے تھے۔ اپنی درگت بنی دیکھ کر کرینہ اپنا منہ چھپا کر گھر کی طرف بھاگ کھڑی ہوئیں ۔
چھٹیاں منانے کیلئے پاکستان آنیوالی 15 سالہ لڑکی سے زبردستی شادی اور پھر تین سال تک روزانہ ایسی حرکت کہ آپ کا سربھی شرم سے جھک جائے گا۔۔۔
اسی طرح اپنے بچپن کے کھیل کے بارے میں رنبیر کپور نے بتایا کہ وہ اپنی بہنوں ردھیما اور کرینہ کے ساتھ گھر میں کھیلا کرتے تھے اور اس دوران وہ دونوں کے شوہر کا ڈبل رول ادا کیا کرتے تھے۔