تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پی ایس او کے منافع میں 48فیصد اضافہ

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پی ایس او کے منافع میں 48فیصد اضافہ
تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پی ایس او کے منافع میں 48فیصد اضافہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پی ایس او نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد زائد منافع کمایا، ٹیکس زیادہ دیا اور جاری اخراجات کو کم کیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں مالی سال سولہ کے مالی نتائج کا جائزہ لیا گیا۔فراہم کی گئی معلومات کے مطابق کمپنی نے 2016 میں 677 ارب روپے مالیت کی پٹرولیم مصنوعات فروخت کیںجو 2015 کے مقابلے میں پچیس فیصد کم رہیں۔ لیکن اسکے باوجود کمپنی کا خالص منافع گذشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد زائد رہا۔مالی سال 2016 میں کمپنی کا منافع 10 ارب 27 کروڑ روپے رہا۔ حکومت کو بھی ٹیکسوں کی مد میں اٹھارہ فیصد زائد ادائیگی کی گئی۔

مزید : بزنس