نواز شریف سے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کی الوداعی ملاقات، دنیا نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا نوٹس لے: وزیر اعظم

نواز شریف سے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کی الوداعی ملاقات، دنیا نہتے ...
نواز شریف سے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کی الوداعی ملاقات، دنیا نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا نوٹس لے: وزیر اعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب نے الوداعی ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ریاستی امور احسن طریقے سے انجام دینے پر سردار یعقوب کی خدمات کو سراہا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے تسلسل سے جمہوری نظام مستحکم ہوا ہے۔ حکومت کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی رہے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دنیا نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے۔

مزید : اسلام آباد