سانحہ کوئٹہ پر کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں ، امریکی شہری میتھیو کو ویزا جاری کرنے کی تحقیقات جاری ہیں : چودھری نثار

سانحہ کوئٹہ پر کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں ، امریکی شہری میتھیو کو ویزا جاری کرنے ...
سانحہ کوئٹہ پر کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں ، امریکی شہری میتھیو کو ویزا جاری کرنے کی تحقیقات جاری ہیں : چودھری نثار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داران کے کچھ سراغ ملے ہیں اور پیش رفت کے بعد کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں تاہم ابھی کوئی اعلان نہیں کر سکتا۔

قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق اسی دن ہو گئی تھی ، انگلیاں پشین کے رہائشی کی تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائے حادثہ سے جو سر کا ایک حصہ ملا وہ اتنا مسخ تھا کہ ڈی این اے نہیں ہو سکتا تھا ۔

ا س کے علاوہ جائے وقوعہ سے ملنے والے تصوریروں سے بھی ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم روزانہ کی بنیاد پر معاملے کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اگے بڑھ رہے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

چودھری نثار نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسوں کی بدولت کافی پیش رفت ہو گی ۔ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جلد تمام وزرائے اعلیٰ کو بلایا جائے گا ۔ نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات میں سے 9صوبوں سے متعلق ہیں ،نیشنل ایکشن پلان پر بننے والی کمیٹی انتظامی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی شہری میتھیو کو چوبیس گھنٹے کے اندر ویزا جاری کرنے کی تحقیقات جاری ہیں،میتھیو کیس کی خود نگرانی کررہاہوں ،میتھیو کے معاملے پر جے ائی ٹی تشکیل دیدی ہے ،سکیورٹی اداروں نے میتھیو کو ممنوعہ علاقے میں گھومتے ہوئے گرفتار کیا ۔ویزا دینےوالےافسر کیخلاف کارروائی وزارت خارجہ کی ذمے داری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ میتھیو نے،ویزافارم میں اہم نکات بھی مکمل نہیں بھرے۔اس وقت بھی میتھیوپرجاسوسی کا الزام ثابت ہوانہ کیس بنا،میتھیوکاسسروکیل ہےجس نےاس کا کیس بھی لڑاتاہم میتھیو کی پاکستان آمد کا سسر کو بھی علم نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی نے وزیر داخلہ کے بیان پر وضاحت کیلئے کل وقت مانگ لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے میری عدم موجودگی میں بات کی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں