گوجرانوالہ : موڑ ایمن آباد کے قریب موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئی ، 3افراد جاں بحق
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد کے قریب موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ایکسپریس نیو ز کے مطابق موڑ ایمن آباد کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئی ۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا اور پوتا جاں بحق ہو گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹرین کو دیکھے بغیر ریولے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ موٹر سائیکل پر نوجوان اپنی والدہ اور ایک بچے کسیاتھ جا رہا تھا ۔ حادثے میں تینوں افرادجاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔