لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ،سڑکیں پانی سے بھر گئیں ، کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے اور کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس ، گلبرگ ، جوہر ٹاﺅن ، بحریہ ٹاﺅن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،علامہ اقبال ٹاﺅن ،وحدت روڈ علامہ اقبال ٹاﺅن ،سمن آباد ، داتا صاحب ،ریلوے سٹیشن ، لکشمی چوک ،گڑھی شاہو ، اردو بازار ، مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم کافی حد تک ٹھنڈا ہو گیا ہے جبکہ سڑکوں پرپانی جمع ہو گیا ہے جس سے ٹریفک میں خلل جیسے مسائل سامنے آرہے ہیں ۔ اس کے علاوہ بارش اور تیز ہوا سے کئی علاقوں کے فیڈر ٹرپ ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت سمیت چند مقامات پر اگلے دو روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران بعض علاقوں میں گرچ چمک کیساتھ بارشیں بھی ہو سکتی ہیں ۔