بیٹے کے ساتھ جاتی ماں کو اغواء کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا

بیٹے کے ساتھ جاتی ماں کو اغواء کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا
بیٹے کے ساتھ جاتی ماں کو اغواء کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شالیمار میں کمسن بیٹے کے ساتھ جاتی ہوئی ماں کو شہریوں نے اغواء کار سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی۔

روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق شالیمار کے علاقہ بھوگیوال میں سعدیہ نامی خاتون اپنے کمسن بیٹے عادل کے ہمراہ جارہی تھی کہ شہریوں نے اسے اغواء کار سمجھتے ہوئے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچاکر تھانے لے آئی۔ خاتون سے تفتیش پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون اغواء کار نہیں بلکہ وہ مقامی رہائشی اور اپنے بیٹے کے ساتھ گھر جارہی تھی۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد خاتون کے بے گناہ ثابت ہونے پر پولیس نے اُنہیں رہا کردیا۔ 

مزید : لاہور