ہاکی سٹیڈیم میں ڈاگ شو کا انعقاد ، تماشائی آسٹرو ٹر ف پر موٹاسائکلیں لے آئے ، انتظامیہ خاموش

ہاکی سٹیڈیم میں ڈاگ شو کا انعقاد ، تماشائی آسٹرو ٹر ف پر موٹاسائکلیں لے آئے ، ...
 ہاکی سٹیڈیم میں ڈاگ شو کا انعقاد ، تماشائی آسٹرو ٹر ف پر موٹاسائکلیں لے آئے ، انتظامیہ خاموش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) عبدالستارایدھی ہاکی سٹیڈیم میں تماشائیوں نے موٹر سائکلیں دڑا دیں اور انتظامیہ خاموش سے تماشا دیکھتی رہی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کا واحد ہاکی سٹیڈیم تماشگاہ بن گیا جہاں ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد تماشائی آسٹروٹرف پر اپنی موٹر سائیکلیں لے آئے اور گراﺅنڈ کے چکر لگاتے رہے ،پی ایچ ایف انتظامیہ کی موجودگی میں یہ کھیل کئی منٹ تک جاری رہا مگر انتظامیہ خاموشی سے تماشا دیکھتی رہی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالستار ہاکی سٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف حال ہی میں پانچ کروڑ کی لاگت سے بچھایا گیا ہے جہاں ایونٹ کے نام پر ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد تماشائی اور منچلے اپنی بیوی بچوں کو موٹر سائیکلوں پر بیٹھا کر اسٹرو ٹرف پر لے آئے اور گراﺅنڈ کے چکر لگاتے رہے مگر کسی نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی ۔

مزید : کھیل