روس کے جدید ترین لڑاکا طیاروں نے ایران پر پہنچ کر پہلی مرتبہ وہ کام کرڈالا جو پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،امریکہ کی نیندیں اڑ گئیں

روس کے جدید ترین لڑاکا طیاروں نے ایران پر پہنچ کر پہلی مرتبہ وہ کام کرڈالا جو ...
روس کے جدید ترین لڑاکا طیاروں نے ایران پر پہنچ کر پہلی مرتبہ وہ کام کرڈالا جو پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،امریکہ کی نیندیں اڑ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں جنگجو گروپوں کے خلاف  فضائی حملوں کے لیے ایران کے شہر ہمدان پہنچے روس کے جدید ترین لڑاکا طیاروں نے اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ  لڑاکا طیاروں نے ہمدان کے فوجی ایئر بیس سے اڑان بھرتے ہوئے شام کے تین مختلف صوبوں  میں داعش اور النصرہ فرنٹ کے جنگجوئوں کے خلاف  فضائی حملے کئے۔حکام کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ان حملوں میں دہشتگردوںکے پانچ اہم ترین اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے جبکہ ان کے تربیتی کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں متعدد جنجگوؤں کے مارے جانے کا بھی امکان ہے ۔ روس کی وزارت دفاع نے ایران سے اڑان بھرنے والے طیارے TU22Sکی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔ روس اور ایران کی قربتوں پر ابتدائی طورپر امریکہ سمیت مغربی ممالک کا موقف سامنے نہیں آسکا تاہم امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ روس اور ایران کی قربت اور شام میں لڑائی ذرا بھی نہیں بھائے گی ۔ 

یادرہے کہ روس کی جانب سے شامی باغیوں کے خلاف ایران سے  کارروائیوں کے اعلان کے بعد یہ پہلا  فضائی حملہ ہے۔

مزید : عرب دنیا