ایان علی سے فیس لے رہا ہوں یا نہیں” چودھری نثار پوچھنے والے کون ہوتے ہیں“ : لطیف کھوسہ

ایان علی سے فیس لے رہا ہوں یا نہیں” چودھری نثار پوچھنے والے کون ہوتے ہیں“ : ...
ایان علی سے فیس لے رہا ہوں یا نہیں” چودھری نثار پوچھنے والے کون ہوتے ہیں“ : لطیف کھوسہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو صرف ایان علی اور ڈاکٹر عاصم نظر آتے ہیں ۔’’چودھری نثار کو اب بڑا ہو جانا چاہئیے‘‘۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایان علی سے فیس لے رہا ہوں یا نہیں ، وزیر داخلہ پوچھنے والے کون ہوتے ہیں ۔ وزیر داخلہ نواز شریف سے پوچھیں کے انکی کتنی کھال اتاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چودھری نثار علی خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ماڈل ایان علی 5 کروڑ روپے بیرون ملک  لیجاتے ہوئے پکڑی گئی مگر غریبوں کی کھال اتارنے والے ایان علی کا کیس مفت لڑ رہے ہیں۔

مزید : کراچی