کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی : گاڑی کے سلنڈر میں اسلحہ چھپا کر سمگل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی : گاڑی کے سلنڈر میں اسلحہ چھپا کر سمگل کرنیوالے ...
کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی : گاڑی کے سلنڈر میں اسلحہ چھپا کر سمگل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور بائی پاس روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ۔ ملزمان گاڑی کے سلنڈر میں اسلحہ چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے پشاور بائی پاس روڈ پر ناکا لگا کر ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے سلنڈر میں چھپایا ہوا اسلحہ برآمد کر لیا ۔ کارروائی میں اسلحہ سمگل کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گاڑی اور اسلحہ ضبط کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : کوہاٹ