جامعہ کراچی میں بوٹنی کے عملے نے ایک مضمون کے دو نتائج جاری کردیے ، طالبات نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی

جامعہ کراچی میں بوٹنی کے عملے نے ایک مضمون کے دو نتائج جاری کردیے ، طالبات نے ...
جامعہ کراچی میں بوٹنی کے عملے نے ایک مضمون کے دو نتائج جاری کردیے ، طالبات نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹر بورڈ کے بعد اب جامعہ کراچی کے نتائج میں بھی گڑ بڑ کا انکشاف ہوا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں بوٹنی ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے ایک ہی مضمون کے دو نتائج جاری کر دیے ہیں جس پر طالبات نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ بوٹنی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ نے پاس کرنے کیلئے پیسوں کا مطالبہ کیا اور پیسے نہ دینے والی طالبا ت کو فیل کر دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے ایک ہی مضمون کے دو نتائج جاری کیے ہیں جن میں فیل کو پاس اور پاس کو فیل کر دیا گیاہے ۔
بوٹنی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین سید اختشام نے خبر اور طالبات کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اگر کوئی شخص فرضی رزلٹ بنا کر پیش کر رہا ہے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں ؟

مزید :

کراچی -