انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ، ملوث ہسپتالوں کو 5 کروڑ جرمانہ ہوگا: ذرائع

انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ، ملوث ...
انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ، ملوث ہسپتالوں کو 5 کروڑ جرمانہ ہوگا: ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سول سیکرٹریٹ لاہور میں اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبے میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کیلئے محکمہ قانون سے بھی رائے طلب کرلی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا قانون بننے کے بعد غیر قانونی طور پر انسانی اعضا کی پیوند کاری کرنے والے ہسپتال کو پانچ کروڑ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ ہسپتال کی عمارت کو بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ہسپتالوں کا سال میں 4 دفعہ سرپرائز وزٹ کیا کریں گی۔

مزید :

لاہور -