کے ایس ای 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ ، انڈیکس 40 ہزار 50 پوائنٹس پر بند

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ ، انڈیکس 40 ہزار 50 پوائنٹس پر بند
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ ، انڈیکس 40 ہزار 50 پوائنٹس پر بند

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا ہے جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس میں صرف 20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 40 ہزار 181 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو پونے 12 بجے تک 40 ہزار 211 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو آج کے دن کی سب سے بلند ترین سطح تھی۔ انتہائی سطح پر پہنچنے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس نے تیزی سے تنزلی کا سفر شروع کردیا اور جہاں سے کاروبار شروع ہوا تھا وہیں پر آکر رک گیا تاہم کچھ ہی دیر میں انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ ہوااور انڈیکس 40 ہزار 50 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 9 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار 690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 9 ارب 2 لاکھ 66 ہزار 895 روپے رہی۔ علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے 24 کروڑ 3 لاکھ 61 ہزار 60 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی ویلیو 13 ارب 27 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار 819 روپے تھی۔ پی ایس ایکس میں ہونے والے کاروبار میں 177 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں چڑھاؤ جبکہ 171 کمپنیوں کے شیئرز میں اتار آیا جبکہ 26 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں آیا۔

مزید : بزنس