جماعت اسلامی کا پاناما لیکس کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا پاناما لیکس کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
جماعت اسلامی کا پاناما لیکس کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کیخلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کر دیاہے ۔

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہو ئے کہا کہ 22اگست کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے ،عدالت سے درخواست کریں گے تحقیقات اوپن ہو اور ایسا کمیشن بنایا جائے جو تحقیقات کر کے سزا دے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کو وقت حاصل کرنے کیلئے بہانہ بنایا ،حکومت پاناما لیکس اور آف شورکمپنیوں سے متعلق سنجیدہ نہیں ہوے ۔ان کا کہناتھا کہ کرپشن کرنے والے سیاستدانوں کا احتساب چاہتے ہیں ،یہ نہیں کہتے کہ صرف وزیراعظم کا احتساب ہو بلکہ وزیراعظم سمیت سب کا احتسا ب ہونا چاہیے،ماضی میں قرضے معاف کرانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔سراج الحق کا کہناتھا کہ کرپشن کرنے والوں کو 25سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا دی جائے ،یونیورسٹیوں کی ڈگری والے کرپشن میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20کروڑ عوام میں سے کوئی بھی اس کا حصہ بن سکتاہے ،آئین و جمہوریت کیخلاف کسی کا ساتھ نہیں دیں گے،کرپشن کی وجہ سے ترقی نہیں ہورہی ،سوئس بینکوں میں 200ارب روپے موجود ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں