پاکستان نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کردی

پاکستان نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کردی
پاکستان نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کر دی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم تجربے کی پیشکش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے نہ کرنے پر دو طرفہ انتظامی معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے اقدامات کو فروغ دینا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی تجربے نہ کرنے کی پیشکش خطے میں امن واستحکام کے مفاد میں ہے ،معاہدے سے ہتھیاروں کی دوڑ پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تجویز سے اعتماد سازی کے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نشاندہی کرچکا ہے ،دونوں ملک دوطرفہ انتظام پر غور کر سکتے ہیں لیکن تا حال بھارت کی جانب سے اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں آیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ تجویز 1998کے ایٹمی تجربات کے بعد دی گئی تھی ،ایٹمی تجربات کے بعد بھارت کو سی ٹی بی ٹی پر عمل کرنے کی تجویز بھی دی تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں