یونس خان کووکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کا مشورہ دیا :بھارتی سابق کپتان اظہرالدین

یونس خان کووکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کا مشورہ دیا :بھارتی سابق کپتان اظہرالدین
یونس خان کووکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کا مشورہ دیا :بھارتی سابق کپتان اظہرالدین

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی کپتان اظہرالدین نے کہاہے کہ انہوں نے پاکستانی مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کو وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کا مشورہ دیا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اظہرالدین کا کہناتھا کہ یونس خان کو وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کا مشورہ دیا کیونکہ یونس خان وکٹ پر رک رہے تھے لیکن رنز سکور نہیں کر پارہے تھے ۔اس موقع پر یونس خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اظہر الدین بھارت کے لیجنڈری کپتان رہے ہیں ،ان کے ساتھ شارجہ میں کرکٹ کھیلی ہے ،اظہر الدین بہت بڑے پلیئر رہے ہیں ،ان جیسا کھیلنے کی خواہش رہی ہے ۔

اظہر الدین کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کر یونس خان کو مزید موقع دینا چاہیے ،یونس خان کو دو سے تین سال کرکٹ جاری رکھنی چاہیے ،ان کا کیریئر بہت بہترین ہے اور ایسا کیریئر بہت کم لوگوں کا ہوتاہے ،میں یونس خان ان کے ہنر سے زیادہ ان کی سادگی کی وجہ سے پسند کرتاہوں ،یونس خان کا برتاﺅ تمام افراد کے ساتھ اچھاہے ۔اس موقع پر یونس خان کا کہناتھا کہ ان کی اظہرالدین سے ملاقات بہت کم رہی ہے کیونکہ وہ بہت بڑے کھلاڑی تھے او ر اس وقت میں کرکٹ میں نیا آیا تھا ۔

مزید : کھیل