نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار کو ممکن قرار دیدیا

نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار کو ممکن ...
نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار کو ممکن قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار کو ممکن قرار دیدیاہے جبکہ کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن الیکشن آپریشنز کی ذمہ داری نادرا کو دینے پر اتفاق کر لیاہے۔
انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی پہلے رجسٹریشن ہو گی اس کے بعد بائیو میٹرک فنگر پرنٹ لیے جائیں گے، ووٹرز کو مستند کوڈ فراہم کیا جائے گا، کوڈ کے ذریعے فراہم کردہ موبائل نمبر سے ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔ نادرا نے بتایا کہ سال میں ایک لاکھ 40 ہزار سمندر پار پاکستانیوں کو رجسٹرڈ کر سکتا ہے تاہم استعداد کار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ ذیلی کمیٹی نے نادرا سے ووٹنگ کے وقت اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلی سفارشات دو ہفتوں میں طلب کر لی ہیں۔

مزید :

قومی -