عمران خان کنفیوز آدمی،آنیوالے دنوں میں مقبولیت صفر ہوجائے گی:طلال چودھری

عمران خان کنفیوز آدمی،آنیوالے دنوں میں مقبولیت صفر ہوجائے گی:طلال چودھری
عمران خان کنفیوز آدمی،آنیوالے دنوں میں مقبولیت صفر ہوجائے گی:طلال چودھری

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کنفیوز آدمی ہیں،آنیوالے دنوں میں ان کی مقبولیت صفر ہوجائے گی۔

دنیا نیوز کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہےکہ لوگ جانتے ہیں عمران خان اپنی ذات کی جنگ لڑ رہے ہیں،جھوٹ بولنے والوں کا لوگ ساتھ نہیں دیتے،عمران خان کنفیوز آدمی ہیں،عمران خان نے پہلی بار تسلیم کیا کہ ان کی مقبولیت کم ہورہی ہے،ریلی اور بارت میں فرق ہوتا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ نام بدل لینے سے مارچ کامیاب نہیں ہوجاتے،آنیوالے دنوں میں عمران خان کی مقبولیت صفر ہوجائے گی،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی الزامات لگائے لیکن ثبوت نہیں پیش کرسکے،عمران خان کرکٹ کے ہیرو ہوسکتے ہیں لیکن سیاست میں زیرو ہیں۔نام بدل لینے سے مارچ کامیاب نہیں ہوجاتے۔

مزید : قومی