شادی کے چند ماہ بعد ہی نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور پھر اپنا شادی کا سوٹ انٹرنیٹ پر بیچنے کیلئے لگادیا، بیچ کر ان پیسوں کاکیا کرنا چاہتی ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

شادی کے چند ماہ بعد ہی نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور پھر ...
شادی کے چند ماہ بعد ہی نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور پھر اپنا شادی کا سوٹ انٹرنیٹ پر بیچنے کیلئے لگادیا، بیچ کر ان پیسوں کاکیا کرنا چاہتی ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کا لباس خوشی، امید، زندگی کی ایک نئی شروعات اور بہترمستقبل کی علامت ہوتا ہے اور اکثر جوڑے شادی کا لباس سنبھال کر رکھتے ہیں، مگر لندن کی اس نوبیاہتا لڑکی کو اپنا شادی کا جوڑا ایک ایسے مقصد کے لیے فروخت کرنا پڑ گیا ہے کہ کبھی اس نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 28سالہ سمانتھا نے اپنا عروسی جوڑا فروخت کرنے کے لیے ای بے(eBay)پر اشتہار دیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”ہماری 18ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرا شوہر پہلے ہی کسی اور خاتون کے ساتھ رہ رہا تھا اور مجھ سے بے وفائی کر رہا تھا۔ جب میں نے اس سے اس کا ذکر کیا تو وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔ ان 18ماہ میں میں نے اپنی تمام جمع پونجی گھر اور اپنے شوہر پر خرچ کر دی ہے۔ اب میں طلاق لینا چاہتی ہوں مگر اس کا خرچ میرے پاس نہیں ہے، لہٰذا طلاق کے اخراجات پورے کرنے کے لیے میں اپنا شادی کا جوڑا فروخت کرنا چاہتی ہوں۔“

اپنے جسم پر ایک چیز جو نوجوان لڑکی ساری زندگی اپنے باپ سے چھپاتی رہی لیکن شادی کے موقع پر مجبوراً ظاہر کرنا پڑگئی، دیکھ کر والد کی سٹی گم ہوگئی

سمانتھا نے مزید لکھا ہے کہ ”اس لباس کی لمبائی فرش تک ہے اور اس میں موتی لگے ہوئے ہیں۔ یہ میں نے ڈیزائنر سے خریدا تھا۔ اب یہ قدرے گندہ ہو چکا ہے۔ اس پر بے وفائی کے داغ لگ چکے ہیں لہٰذا خریدنے والے کو اسے پہننے سے پہلے دھلوانا پڑے گا تاکہ یہ داغ صاف ہو سکیں۔میرے پاس وقت نہیں تھا کہ میں اسے دھو سکتی اور پھر میرے شوہر نے مجھ سے بے وفائی کی اور مجھے چھوڑ دیا۔ اب مجھے اس کو دھونے کی ضرورت نہیں رہی۔“ سمانتھا نے ای بے پر پوسٹ کیے گئے اشتہار میں اپنی شادی کی دو تصاویر بھی شامل کی ہیں جن میں اس نے یہ لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ اس نے مزید لکھا ہے کہ ”معذرت چاہتی ہوں کہ میرے پاس صرف یہ دو ہی تصاویر تھیںکیونکہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میرا شوہر کسی اور خاتون کے ساتھ رہ رہا ہے تو میں نے تمام تصاویر و دیگر مواد جلاد دیا اور جو موبائل فون یا کمپیوٹر میں تھا وہ ڈیلیٹ کر دیا۔ اگر آپ ایک ایسا لباس خریدنا چاہتے ہیں جس سے بہت سی بری یادیں جڑی ہوں، امیدیں بکھری ہوں اور خواب ٹوٹے ہوئے ہوں تو یہ لباس آپ کے لیے ہے۔ امید ہے یہ لباس آپ کے لیے مجھ سے زیادہ خوشیاں لائے گا۔ اگر ایسا نہ ہو تو آپ بھی اس لباس کو یہاں فروخت کر سکتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس