برطانوی اخبار میں پاکستانی نوجوان کا اپنی ماں کے نام ایسا شرمناک خط کہ پڑھ کر آپ کو بھی شرم آجائے گی

برطانوی اخبار میں پاکستانی نوجوان کا اپنی ماں کے نام ایسا شرمناک خط کہ پڑھ کر ...
برطانوی اخبار میں پاکستانی نوجوان کا اپنی ماں کے نام ایسا شرمناک خط کہ پڑھ کر آپ کو بھی شرم آجائے گی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی ماں اپنے بیٹے کی شادی کی تیاریاں کر رہی تھی کہ اس کے بیٹے نے اسے ایک ایسا کھلا خط لکھ دیا جسے پڑھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی اور اس کے تمام ارمان خاک میں مل گئے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون پاکستان اپنی فیملی کو ملنے آئی اور یہاں اپنے بیٹے کے لیے ایک لڑکی پسند کر لی۔ اس نے اس لڑکی کی تصویر اپنے برطانیہ میں موجود بیٹے کو ارسال کی جس کے جواب میں بیٹے نے ماں کو لکھا کہ ”میں تمہاری یہ خواہش پوری نہیں کر سکتا۔ میں چاہتا تھا کہ کوئی اچھا وقت آنے پر تمہیں سچ بتا دوں گا کہ میں ہم جنس پرست ہوں اور کبھی بھی کسی لڑکی سے شادی نہیں کروں گا۔“

فحش فلموں کی واحد پاکستانی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی بھی پاکستانی کو یقین نہ آئے گا

لڑکے نے مزید لکھا کہ ”میں جانتا ہوں کہ میرے باپ کے ساتھ تمہارا تعلق بھی بہت ناخوشگوار رہا ہے اور میرے بڑے بھائی کی طلاق ہونے کے باعث آپ کو اس کے بچوں، یعنی اپنے پوتوں سے ملنے میں دشواری ہوتی ہے اور آپ اپنا یہ چاﺅ میری شادی کرکے پورا کرنا چاہتی ہیں۔ میرے والد نے بھی جب آپ کی بھیجی ہوئی تصویر دیکھی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی ہی گھریلو اور روایتی لڑکی کی ضرورت ہے، یہ ہمیں وہ خوشیاں دے گی جو ہمارے گھر میں ایک عرصے سے نہیں آئیں۔ مگر اس تصویر کو دیکھ کر میرا پہلا ردعمل غصے کا اظہار تھا، میں اپنے والد کو بھی اس کی وجہ نہیں بتا سکا تاہم اب میں آپ کو اس خط کے ذریعے بتانا چاہتا ہوں کہ میں شادی کے قابل نہیں ہوں اس لیے میری شادی کی خواہش ترک کر دیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس