نواز شریف جنرل راحیل شریف سے ڈرتے ہیں ،اس لیے توسیع کی باتیں کی جاتی ہیں :عمران خان

نواز شریف جنرل راحیل شریف سے ڈرتے ہیں ،اس لیے توسیع کی باتیں کی جاتی ہیں ...
نواز شریف جنرل راحیل شریف سے ڈرتے ہیں ،اس لیے توسیع کی باتیں کی جاتی ہیں :عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جنرل راحیل شریف سے ڈرتے ہیں اس لیے توسیع کی باتیں کی جاتیں ہیں،وزیر اعظم نواز شریف جنرل راحیل شریف کو ایک سائیڈ پر کرنا چاہتے ہیں اسی لیے ن لیگ کے رہنماوں کی جانب سے کبھی فیلڈ مارشل اور کبھی توسیع دینے کی باتیں سامنے آتی ہیں ۔

بنی گالا میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ایک رہنما نے بتا یا کہ راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے مسترد کردی ۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہر چیز کو پیسے سے خریدنا چاہتے ہیں ،نواز شریف نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز کو بی ایم ڈبلیو تحفے میں دینے کی کوشش کی ،عدالتوں میں پیسے لگائے ،لفافہ جرنل ازم شروع کی،اپوزیشن کو بھی خریدا ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہر ادارے کو پیسے لگا کر خریدا لیکن انہیں ایک جگہ سے ڈر لگتا ہے اس لیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی باتیں سامنے آتی ہیں ۔

مزید : قومی