لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ،دو دستی بم برآمد

لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ،دو دستی ...
لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ،دو دستی بم برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر تے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز والا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد گوجرانوالہ کا رہائشی ہے ،جس پر ایک جج اور وکیل کے قتل کا الزام تھا لیکن وہ بری ہو گیا تھا ۔

مزید : لاہور