دو دن میں سعودی فوج نے دوسری انتہائی سنگین غلطی کردی، دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

دو دن میں سعودی فوج نے دوسری انتہائی سنگین غلطی کردی، دنیا میں ہنگامہ ...
دو دن میں سعودی فوج نے دوسری انتہائی سنگین غلطی کردی، دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں مبینہ طور پر سعودی اتحاد کی فضائی بمباری سے 10 بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کو ابھی 48 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ایک یمنی ہسپتال پر فضائی حملے میں 11 افراد کی ہلاکت اور 19 افراد کے شدید زخمی ہونے کی خبر نے تہلکہ برپا کر دیا ہے۔ سکائی نیوز کے مطابق عالمی تنظیم ڈاکٹرز ودآﺅٹ بارڈرز نے پھر الزام عائد کر دیا ہے کہ یہ حملہ بھی سعودی اتحاد کی جانب سے کیا گیا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی لوکیشن کے بارے میں تمام متعلقہ فریقین کو معلومات دی جاچکی تھیں لیکن اس کے باوجود اسے فضائی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں شامی مریضوں کی بڑی تعداد کے علاوہ شام اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے درجن بھر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

’عرب ملک میں ہم یہ چیز بنا کر رہیں گے‘ روس نے ایسا کام شروع کردیا کہ امریکہ کی نیندیں اڑادیں، ارب دنیا پر قبضہ برقرار رکھنا ممکن نہ رہے گا کیونکہ۔۔۔

سعودی اتحاد کی جانب سے ایک بار پھر الزامات کو رد کردیا گیا ہے۔ الزامات کی تردید کے لئے جاری کئے گئے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس سے پہلے 10 بچوں کی ہلاکت کا الزام بھی درست نہیں تھا، کیونکہ یہ بمباری ایک ایسی جگہ پر کی گئی جہاں باغی اپنے جنگجوﺅں کو ٹریننگ دے رہے تھے۔

مزید : عرب دنیا