پشاور سے کوالا لمپور جانے والی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر شیڈول کے مطابق فیول کیلئے اتری:پی آئی اے حکام

پشاور سے کوالا لمپور جانے والی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر شیڈول کے مطابق فیول ...
پشاور سے کوالا لمپور جانے والی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر شیڈول کے مطابق فیول کیلئے اتری:پی آئی اے حکام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے حکام نے کہاہے کہ پشاور سے کوالا لمپور جانے والی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر شیڈول کے مطابق فیول کیلئے اتری تھی ،بھارت نے فضائی حدود استعمال کرنے سے نہیں روکا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے پی آئی اے ذرائع کے حوالے سے کہاے کہ پشاور سے کوالا لمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز894لاہور ایئرپورٹ پر شیڈول کے مطابق فیول کے لیے اتری تھی جو کہ روانہ ہو چکی ہے جس میں 307مسافر سوار ہیں ،پرواز کو شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ اترنا تھا ،بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے سے نہیں رو کا گیاہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیاتھا کہ بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے جس کے بعد پشاور سے کوالا لمپور جانے والی پرواز 894کو لاہور ایئرپورٹ اتار لیا گیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں