پاک افغان سرحد پر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 9خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک افغان سرحد پر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 9خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے:ڈی جی ...
پاک افغان سرحد پر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 9خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے:ڈی جی آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کے قریب وادی راجگل میں پاک فوج نے کا رروائی کر کے دہشت گردوں کے 9خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی کارروائیاں کی گئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن سے سرحد کے دونوں جانب کارروائیاں کم ہونگی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج نے خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں کارروائی کر کے 15دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے تھے ۔

مزید : قومی