شمالی کوریا نے روس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا،جاپان کیخلاف فتح کا سالانہ جشن مشترکہ طور پر منانے کی دعوت

شمالی کوریا نے روس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا،جاپان کیخلاف فتح کا سالانہ ...
شمالی کوریا نے روس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا،جاپان کیخلاف فتح کا سالانہ جشن مشترکہ طور پر منانے کی دعوت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے روس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا،جاپان کیخلاف فتح کا سالانہ جشن مشترکہ طور پر منانے کی دعوت 'شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے روسی صدر پیوٹن کو خط لکھ دیا۔

 اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق متبادل فوج بنانے کیلئے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو خط لکھا ہے،خط میں جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے بعد جاپان پر دونوں ممالک کی مشترکہ فتح کو مل کرمنانے کی دعوت دی ہے،کم جونگ ان نے اس کو ”دوستانہ مبارکباد“ کانام دیا ہے۔

سویت یونین کے عروج کے دور میں دونوں ممالک نے کمیونسٹ فروغ کیلئے اشتراک کیا ،ایک بار پھر دونوں اشتراکی دور کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں،سویت یونین کا شیرازہ بکھرتے ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے تھے،روسی اخبار نے پیوٹن کو مرد آہن قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ روس کا شمالی کوریا کی جانب دوستی کا ہاتھ مغربی طاقتوں کے ذہن میں کھٹک رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2015ءمیں پیوٹن نے کم کو روس کی سالانہ فوجی پریڈ میں بلایا تھا جو کسی وجہ سے شریک نہ ہوسکے تھے،اب کم اپنے ملک کیخلاف بڑھتی ہوئی کشیدگی کیخلاف روس سے دوستی کی بولی لگا رہا ہے۔

پاک افغان سرحد پر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 9خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے:ڈی جی آئی ایس پی آر

پیون یانگ کی سرکاری خبر ایجنسی کے سی این اے کی طرف سے کم جونگ ان کے شائع ایک بیان میں لکھا ہے کہ "میں ڈی پی آر کے کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات (کوریا کے ڈیموکریٹک پیپلز جمہوریہ ) اور روس مشترکہ دشمن کے خلاف جدوجہد کرکے ہمیشہ میں ترقی کرے گا ، اس یقین کا اظہار تمنا اور دونوں ممالک کے عوام کی خواہش کے ساتھ ہے۔

مزید : بین الاقوامی