وہ کام جو عرب ملک میں اکثر پاکستانی کرتے تھے، اب اسے کرنے کیلئے یہ انتہائی مشکل شرط پوری کرنا پڑے گی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

وہ کام جو عرب ملک میں اکثر پاکستانی کرتے تھے، اب اسے کرنے کیلئے یہ انتہائی ...
وہ کام جو عرب ملک میں اکثر پاکستانی کرتے تھے، اب اسے کرنے کیلئے یہ انتہائی مشکل شرط پوری کرنا پڑے گی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شہریوں کی بہت بڑی تعداد عرب ممالک میں ڈرائیور کے طور پر کام کرکے رزق کماتی ہے، لیکن دبئی میں عنقریب متعارف کروائے جانے والے نئے ٹیسٹ کے بعد اکثر لوگوں کے لئے اس شعبے میں ملازمت حاصل کرنا ممکن نہیں رہے گا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی ڈرائیور کی ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے نفسیات، رویے اور خصوصاً انگریزی زبان کا ٹیسٹ لازم قرار دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں برٹش قونصل سے ایک معاہدہ بھی کرلیا ہے جو ٹیکسی ڈرائیوروں کی بھرتی کے لئے متعدد قسم کے ٹیسٹوں کے لئے خدمات فراہم کرے گی۔

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کیلئے ایک اور خوفناک خبر آگئی، ٹیلی کام سیکٹر کے بعد اب کونسے 2 شعبوں سے تمام غیر ملکیوں کو نکال دیا جائے گا؟ جان کر پاکستانیوں کی تشویش کی حد نہ رہے گی
گزشتہ سال ایمیڈیسٹ کمپنی سے بھی ٹیکسی ڈرائیوروں کے ٹیسٹ کے لئے ایک معاہدہ کیا گیا، اور نیا ٹیسٹ گزشتہ سال لازم قرار دئیے جانے والے ٹیسٹ کے علاوہ ہوگا۔ نئے قواعد کے مطابق ٹیکسی ڈرائیوروں کو پانچ مختلف ٹیسٹ دینا ہوں گے، جن میں انگریزی زبان کی بنیادی مہارت کا ٹیسٹ بھی شامل ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دبئی میں صرف مقامی افراد ہی ٹیکسی استعمال نہیں کرتے بلکہ غیر ملکیوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد بھی اس سہولت سے مستفیدہوتی ہے لہٰذا ڈرائیوروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایسی قابلیت کے حامل ہوں کہ جس کی بناءپر غیر ملکیوں کے ساتھ بطریق احسن بات چیت کر سکیں۔

مزید :

عرب دنیا -