خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ،ایک دہشت گرد ہلاک
خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک )وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی شر پسندوں سے جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وادی تیرہ کے علاقے میدان میںدو شر پسندوں نے لیویز اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ دوسرے کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔