ایرانی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے 4عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے 4عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا
ایرانی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے 4عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایرانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کرمانشا ہ میں داعش کے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔گورنر صوبہ کرمانشاہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور خود کش جیکٹس برآمدہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔