دبئی میں تاریں چرانے کے الزام میں پانچ پاکستانی گرفتار

دبئی میں تاریں چرانے کے الزام میں پانچ پاکستانی گرفتار
دبئی میں تاریں چرانے کے الزام میں پانچ پاکستانی گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں پانچ پاکستانیوں کو ویئر ہاﺅس میں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پانچوں پاکستانی شہریوں پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے گینگ بنایا اور ویئر ہاﺅ س کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں سے 42ہزار 294درہم مارلیت کی تاریں چرا لیں ۔تمام افراد کا تعلق پاکستان سے ہے اور سارے ہی بے روزگار ہیں جبکہ ان پر پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے ،ہتھیاروں کے ذریعے ویئر ہاﺅس کے تالے توڑنے کا الزام بھی عائد کیا گیاہے ۔

ویئرہاﺅس کی مالک کمپنی کے قانونی کنسلٹنٹ نے کہا کہ اسے ملازموں نے 10مارچ کو تقریبا شا م ساڑھے چار بجے چوری کے حواے سے آگاہ کیا ،مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے ویئر ہاوسز میں سے کسی ایک میں چوری کا واقعہ پیش آیاہے جہاں پر الیکٹریکل سامان رکھا گیا تھا ،ویئر ہاﺅس میں بڑی تعداد میں کیبلز چوری کر لی گئیں تھیں ۔چوری کا معلوم ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی ۔

دبئی پولیس کے لیفٹیننٹ کا کہناتھا کہ جس وقت ہمیں چوری سے متعلق شکایت موصول ہوئی تواسی دوران ہمیں اسی علاقے میں کئی اور ویئرہاوسز میں بھی چوریوں کی معلومات ملیں ۔جس کے بعد ہم نے اس کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی ۔تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 25سالہ شخص چوری میں ملوث ہے جو کہ کمپنی کو سامان فراہم کرتا ہے ۔جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 29مارچ کواسے گرفتار کر لیا ،تفتیش کے دوران اس نے اس کے علاوہ کئی اورچوریاں کا بھی اعتراف کیا جو کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کیں ۔پولیس کا کہناہے کہ ویئر ہاﺅس کے تالے توڑنے کیلئے جو ہتھیار استعمال کیے گئے وہ بھی مرکزی ملزم کی گاڑی سے برآمد کی گئے ہیں ۔باقی چاروں افراد کے اعتراف جرم کے بعد ان کے اثاثوں کو بھی منجمند کر دیا گیاہے ۔دبئی کی عدالت کیس کا فیصلہ ایک نومبر کو سنائے گی ۔گرفتار پانچوں پاکستانیوں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان ہیں ۔

مزید : عرب دنیا