محمود خان اچکزئی نے اسمبلی میں بیان وزیراعظم نوازشریف کے کہنے پر دیا:شیخ رشید

محمود خان اچکزئی نے اسمبلی میں بیان وزیراعظم نوازشریف کے کہنے پر دیا:شیخ ...
محمود خان اچکزئی نے اسمبلی میں بیان وزیراعظم نوازشریف کے کہنے پر دیا:شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسمبلی فلور پر بیان وزیراعظم نوازشریف کے کہنے پر دیاہے۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے 30روز میں فیصلہ کرنا ہے اور اگر ہماری امیدوں کے مطابق فیصلہ نہ ہو ا تو ہم اسمبلی سے مستعفیٰ ہو جائیں گے جس کے بعد فیصلہ سڑکوں پر ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ لاہوریو تیار ہو جاﺅ اور اپنا راشن اکھٹا کر لو ہم جلد لاہور آرہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ تمام سیاسی جماعتیں جلد ہی لاہور کا رخ کریں گی۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے بچوں نے آف شورکمینیوں کا اعتراف کر لیاہے ،نوازشریف نے خود احتساب کرنے کا کہا تھا ،کچھ دنوں میں اسحاق ڈار کی دبئی میں جائیداد سامنے آ جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ نوازشریف کی آدھی کابینہ مشرف کی ساتھی ہے ،عوامی مسلم لیگ کے جلسوں پر پابندی لگا دی گئی ،میرے مطابق اسمبلیوں میں رہنے کاکوئی فائدہ نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مہنگے جہاز خرید کر کمیشن بنا ئی جارہی ہے ،حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جس سے کمیشن ملتی ہے ۔کرپٹ لوگوں نے اتحاد بنا لیاہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسمبلی میں بیان وزیراعظم نوازشریف کے کہنے پر دیا تھا ۔

مزید :

اسلام آباد -