ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے اضافہ ہو گیا ۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 250روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 52ہزار 950سے بڑھ کر 53ہزار 200ہو گئی ۔ان کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت 220روپے اضافے کے بعد 45ہزار 385سے بڑھ کر 45ہزار 605ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب آٹھ سو اور چھ سو چھیالیس روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

مزید : بزنس