جاپان کا پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون میں وسعت کی خواہش کا اظہار

جاپان کا پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون میں وسعت کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن اور جاپان کے درمیان فوجی تعاون کے حوالے سے مذاکرات ہوئے جس دوران جاپان نے پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون میں وسعت کی خواہش کا اظہار کیا ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی نمائدنگی ایڈیشنل سیکریٹری دفاع ریئرایڈمرل مختار خان نے کی جبکہ جاپان کی جانب سے نمائندگی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل اکیراکونونے کی ۔اس موقع پر فریقین نے مفاہمتی یاداشت کے تحت دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ،اکیر اکانو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے وسیع مواقع ہیں ۔

مزید : اسلام آباد