عمران خان نے حکومت کیخلاف تحریک کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا ہے:قمر زمان کائرہ

عمران خان نے حکومت کیخلاف تحریک کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا ہے:قمر زمان کائرہ
عمران خان نے حکومت کیخلاف تحریک کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا ہے:قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر چل رہی ہے،عمران خان نے تحریک کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ عمران خان غلط کہہ رہے ہیں،حکومتی ٹی اوآرز اپوزیشن سمیت عوام نے مسترد کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر ہم نے مختلف راستے اپنائے ہیں،پانامہ لیکس کا معاملہ ہم اسمبلی میں اٹھارہے ہیں،بدقسمتی سے کرپٹ لوگوں اور کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا،عمران خان کا پانامہ لیکس پر تحریک کا فیصلہ ان کی جماعت کا ہے،اپوزیشن متحد ہوگی تو حکومت مانے گی،عمران خان نے تحریک کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا ہے۔

مزید : قومی