سانحہ کوئٹہ ناقابل برداشت واقعہ، ہم سب کی ناکامی ہے: حاصل بزنجو

سانحہ کوئٹہ ناقابل برداشت واقعہ، ہم سب کی ناکامی ہے: حاصل بزنجو
سانحہ کوئٹہ ناقابل برداشت واقعہ، ہم سب کی ناکامی ہے: حاصل بزنجو

  

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجوکا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ناقابل برداشت واقعہ ہے،سانحہ کوئٹہ ہم سب کی ناکامی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق حاصل بزنجو نے اصغر اچکزئی سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ’را‘ اور افغان انٹیلی جنس کے لیے بڑا مسئلہ ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبہ دیگر ممالک کے لیے بھی بڑا مسئلہ ہے، سانحہ کوئٹہ نے ہماری ریڑھ کی ہڈی توڑ کر رکھ دی۔حاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم یکسو ہوکر فیصلہ نہیں کریں گے، ہمارا خون بہتا رہے گا،ملک میں ایسی کوئی جگہ نہیں، جہاں دہشت گرد نہیں مگر کارروائی نہیں ہوتی۔ملک میں ایسی کوئی جگہ نہیں،جہاں دہشتگردنہیں مگرکارروائی نہیں ہوتی-

محمود خان اچکزئی نے اسمبلی میں بیان وزیراعظم نوازشریف کے کہنے پر دیا:شیخ رشید

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ہم یکسو ہوکر فیصلہ نہیں کرینگے،ہماراخون بہتارہےگا،سانحہ کوئٹہ میں ہماری ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی،سی پیک منصوبہ دیگرممالک کےلیے بھی بڑا مسئلہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ”را“، افغان انٹیلی جنس کیلیے بڑامسئلہ ہے۔

مزید : کوئٹہ