پاکستان کشمیریوں کے دکھ درد کو سمجھتاہے ،طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتاہے:طارق فاطمی

پاکستان کشمیریوں کے دکھ درد کو سمجھتاہے ،طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو ...
پاکستان کشمیریوں کے دکھ درد کو سمجھتاہے ،طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتاہے:طارق فاطمی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے دکھ درد کو سمجھتاہے ،طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتاہے ،چین نے سی پیک کر بھارتی موقف کو یکسر مسترد کر دیاہے ۔

تفصیلات کےمطابق طارق فاطمی کا کہناتھا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک خالص کشمیریوں کی تحریک ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی ایک تاریخ ہے،کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پانچ سے چھ لاکھ فوج موجود ہے ،بھارتی فوجی معصوم کشمیریوں پر پیلٹ گنیں استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے دعوت دی ہے ،مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے سی پیک پر بھارتی موقف یکسرمسترد کر دیاہے ،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان ہے،کسی کواعتراض نہیں ہوناچاہیے۔

مزید : اسلام آباد