پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں تعلیمی گراف کو بہتر بنانا پنجاب حکومت کا ویژن ہے:رانا مشہود احمد خان

پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں تعلیمی گراف کو بہتر بنانا پنجاب حکومت کا ...
پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں تعلیمی گراف کو بہتر بنانا پنجاب حکومت کا ویژن ہے:رانا مشہود احمد خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راجن پور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم کے فروغ سے تاریکی کے بادل ہمیشہ کیلئے چھٹ جائیں گے‘ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں تعلیمی گراف کو بہتر سے بہتر بنانا پنجاب حکومت کا ویژن ہے‘ دانش سکول وزیراعلیٰ پنجاب کاشاندار آئیڈیاہے جہاں پسماندہ اور غریب خاندانوں کے ذہین بچے اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ڈی سی او آفس راجن پور میں تعلیم کے فروغ اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ بہتر تعلیمی صورت حال کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کوششوں میں کسی بھی صورت میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے ضلع راجن پور کے دوردراز علاقوں کے سکولز میں جہاں بجلی کی سہولت نہ ہے وہاں فوری طور پر سولر پینلز لگانے اور جن سکولز میں کڑوا پانی ہے وہاں فوری طور پر میٹھے پانی کی واٹر سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ایجوکیشن کے سکولز کی پرانی مخصوص عمارتوں کو گرا کر سکول کی نئی عمارتیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور میں پولی ٹیکنیکل کالج کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے سفارش کروں گا ۔

مزید : راجن پور