وزیر کھیل سندھ سے برطانوی باکسر محمد عامر کی ملاقات ،صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے حوالے سے بات چیت

وزیر کھیل سندھ سے برطانوی باکسر محمد عامر کی ملاقات ،صوبے میں باکسنگ کے فروغ ...
 وزیر کھیل سندھ سے برطانوی باکسر محمد عامر کی ملاقات ،صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے حوالے سے بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد عامر سے ملاقات کی جس میں صوبے میں سپورٹس خصوصاً باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں سندھ میں کھیلوں کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عامر خان وزیر کھیل سندھ کے ہمراہ کل تھر میں پانی کے کنویں کا افتتا ح کریں گے ۔

مزید :

کراچی -