سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کیلئے ملک دشمن قوتیں سرگرم ،بھارتی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:شیخ آفتاب احمد

سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کیلئے ملک دشمن قوتیں سرگرم ،بھارتی وزیر اعظم ...
سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کیلئے ملک دشمن قوتیں سرگرم ،بھارتی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:شیخ آفتاب احمد

  

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان میں انقلاب برپا ہونے جارہا ہے، اس کو ناکام بنانے کے لئے ملک دشمن قوتیں سرگرم اور اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرنی شروع کر دی ہیں مگر یہ ترقی کا سفر جو پاکستان شروع کرنے جارہا ہے اللہ کے فضل سے اس کو ناکام بنانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عسکری قیادت اور حکومت نے جس عز م کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان ملک دشمن طاقتوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے ، حکومت نے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لئے بھرپور صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا ہے، پاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں یہ پوری دنیا کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ان کی بوکھلاہٹ اور پریشانی کا اظہار ہے ،پاکستان کے ترقی کے سفر میں اگر بھارت نے کسی طرح حائل ہونے کی کوشش کی گئی تو اسے ایسے برے دن دیکھنے پڑیں گے کہ ان کے لئے ایک تاریخ بن جائے گی، نریندر مودی کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے ،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔

مزید : اٹک