کس عمر میں انسان کی دماغی طاقت سب سے زیادہ ہوتی ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر آپ پریشان ہوجائیں گے

کس عمر میں انسان کی دماغی طاقت سب سے زیادہ ہوتی ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر ...
کس عمر میں انسان کی دماغی طاقت سب سے زیادہ ہوتی ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر آپ پریشان ہوجائیں گے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) انسان کا دماغ عمر کے ساتھ تیز یا آہستہ ہوتا جاتا ہے لیکن ہمیں یہ نہیں علم کہ دماغ سب سے زیادہ عمر کے کس حصے میں کام کرتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ 18سال کی عمر میں دماغ سب سے زیادہ تیز کام کرتا ہے۔ایک تحقیق میں مختلف عمر کے لوگوں کو دماغ کی رفتار کی جانچ کرنے کے لئے ڈیجیٹل کوڈنگ سمبل کا ٹیسٹ لیا گیاجس میں ایک نمبر کو کسی دوسرے سمبل(شکل)سے جوڑا گیااورپھر لوگوں کو یہ سمبلز دکھائے گئے اور کہا گیا کہ وہ اسے بتائے گئے نمبر کے ساتھ جوڑیں۔18سال کی عمر کے افراد نے سب سے زیادہ درست جواب دئیے،سائنسدانوں کو کہنا ہے کہ اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کہنا درست ہے کہ اس عمر میں دماغ سب سے زیادہ تیز کام کرتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت