عدالتی ماحول پرامن رکھنے کے لئے ہرضلع میں عدلیہ ،وکلا اور پولیس کے بڑوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم

عدالتی ماحول پرامن رکھنے کے لئے ہرضلع میں عدلیہ ،وکلا اور پولیس کے بڑوں پر ...
 عدالتی ماحول پرامن رکھنے کے لئے ہرضلع میں عدلیہ ،وکلا اور پولیس کے بڑوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدلیہ ،وکلاءاور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات کار ، نظم و ضبط کے قیام اور پرامن ماحول کے لئے پنجاب بھر کے اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کے 30دسمبر2015ءکے ایک مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے تمام اضلاع کے سیشن ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسروں اور سی سی پی او کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا جائے ۔یہ کمیٹیاں سیشن ججوں کی سربراہی میں کام کریں گی جس کے دیگر ارکان میں سینئر ترین ایڈیشنل سیشن جج ،سینئر سول جج ، بار کونسل کا ایک نمائندہ ،متعلقہ بار ایسوسی ایشن کا صدر اورسیکرٹری کے علاوہ ضلعی پولیس کا سربراہ شامل ہوگا ۔کمیٹی بار ،بنچ اور پولیس کے درمیان تعلقات ، کام کے حوالے سے مسائل کے حل ،تینوں شعبوں کے درمیان تعلقات کار میں بہتری کے لئے تجاویز مرتب کرے گی ،علاوہ ازیں کمیٹی کے اجلاسوں میں ججوں ،وکلاءاور پولیس افسروں کے رویہ پر بھی غور کیا جائے گا اور ماحول کو پرامن رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔سیشن جج کمیٹی کے تمام ارکان کی اجلاسوں میں حاضری یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ اجلاس میں ہونے والی مشاورت اور فیصلوں کے حوالے سے ہائی کورٹ کو آگاہ رکھا جائے گا۔

مزید : لاہور