غیرمعیاری ادویات کی فروخت پر 14میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو قید اورجرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں
لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور غیرمعیاری ادویات رکھنے پر 6 مجرموںکو ایک ایک سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ 8سٹور مالکان کو تابرخاست عدالت قید اور مجموعی طورپر ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر 14سٹوروں کے خلاف چالان پیش کئے جس میں 6 میڈیکل سٹوروں کے مالکان علی اعجاز،حاجی احمد، محمد الیاس، محمد عاشق،آصف،عرفان اور انورعلی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگرمجرموںکو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سناد یا ہے ۔