مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر پاکستان ہمیشہ آواز ٹھائے گا ،پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کو کشمیر پر بات چیت کی دعوت دی ہے:اعزاز چوہدری

مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر پاکستان ہمیشہ آواز ٹھائے گا ،پاکستانی دفتر خارجہ نے ...
مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر پاکستان ہمیشہ آواز ٹھائے گا ،پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کو کشمیر پر بات چیت کی دعوت دی ہے:اعزاز چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری خارجہ اعزا ز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کو کشمیر پر بات چیت کی دعوت دی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر پاکستان ہمیشہ آواز ٹھائے گا ۔

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ دوروزہ دورے پر جرمنی میں ہیں اور اس موقع پر سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان سرحدپر بارڈر مینجمنٹ کو حتمی شکل دے کر رہے گا ،اب افغانستان میں بھی حالات بہتر ہو گئے ہیں ،جرمنی کی حکومت کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتاﺅں گا ۔ان کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے عوام بہت پرامید ہیں ،ایران ہمارا اسلامی برادر ملک ہے ۔

مزید : قومی