امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی غیرت کے نام پر قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتا ہوں،ہرسال1ہزارسے زائدپاکستانی خواتین کوغیرت کے نام پرقتل کردیاجاتاہے۔
جیو نیوز کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیوکےینگس ٹاو¿ن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی شدت پسندی ختم کرنے کیلیے ان کے نفرت انگیزنظریات کیخلاف بولناہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیااسٹارکواسکے بھائی نے غیرت کے نام پرقتل کیا،ہرسال1ہزارسے زائدپاکستانی خواتین کوغیرت کے نام پرقتل کردیاجاتاہے،امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کی غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ ہماری انتظامیہ مشرق وسطیٰ کے اعتدال پسندمسلم رہنماوں کی دوست ہوگی۔